Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / اپوزیشن کو کسانوں کی فکر نہیں ‘ حکومت اصل نشانہ ‘ وزیر زراعت

اپوزیشن کو کسانوں کی فکر نہیں ‘ حکومت اصل نشانہ ‘ وزیر زراعت

حیدرآباد 28 اکٹوبر ( این ایس ایس ) وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے آج اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کی جنہوں نے اسمبلی کے باہر کل احتجاج کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام مسائل پر سرمائی سشن میں مباحث کیلئے تیار ہے اس کے باوجود اپوزیشن نے ایوان کے باہر احتجاج کیا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کا احتجاج کسانوں کیلئے نہیں ہے وہ حکومت کو بدنام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں پرانہیتا پراجیکٹ کے ذریعہ ایک کروڑ ایکڑ اراضیات کو سیراب کیا جائیگا ۔

اقل ترین امدادی قیمت کا مطالبہ ‘ کسانوں کا راستہ روکو احتجاج
حیدرآباد 28 اکٹوبر ( این ایس ایس ) نلگنڈہ زرعی مارکٹ میں کسانوں کو ان کی پیداوار کی اقل ترین امدادی قیمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں نے یہاں راستہ روکو احتجاج منظم کیا ۔ کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی رکن اسمبلی بھی کسانوں کے ساتھ سڑک پر بیٹھ گئے اور اظہار یگانگت کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کومٹی ریڈی نے ریاستی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر حکومت کسانوں کی پیداوار خریدنے میں ناکام ہوجاتی ہے تو سارے ضلع میں راستہ روکو احتجاج منظم کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT