Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن کی آواز دبائی جارہی ہے

اپوزیشن کی آواز دبائی جارہی ہے

اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر ڈاکٹر لکشمن کا حکومت پر الزام
حیدرآباد۔/18مارچ، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے فلور لیڈر ڈاکٹر لکشمن نے حکومت پر اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز دبانے کا الزام عائد کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ اسمبلی میں عوامی مسائل پر اپوزیشن ارکان کو اظہار خیال سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے لئے اسمبلی قواعد کا سہارا لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران عوامی مسائل پر تمام جماعتوں کے ارکان کو ضمنی سوالات کی اجازت دینا ایوان کی روایت ہے لیکن اسپیکر صرف دستخط دہندگان کو ہی اجازت دیئے جانے کے قاعدہ کا حوالہ دیتے ہوئے دیگر ارکان کو اس سے محروم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کو زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔  ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ اظہار خیال کے دوران بھی اپوزیشن کے مائیک کٹ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ انہوں نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ اسمبلی کی سابقہ روایات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں۔

TOPPOPULARRECENT