Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن کی تین تحریکات نامنظور ، مدھوسدن چاری کی رولنگ

اپوزیشن کی تین تحریکات نامنظور ، مدھوسدن چاری کی رولنگ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ (سیاست نیوز) اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری نے آج اپوزیشن کی 3 تحریکات التواء کو نامنظور کردیا۔ کانگریس ، سی پی آئی اور سی پی ایم نے تحریکات التواء پیش کی تھیں۔ کانگریس پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے ارکان کے ٹی آر ایس میں انحراف اور اپوزیشن کے ایک رکن کو کابینہ میں شامل کرنے کے مسئلہ پر مباحث کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک التواء پیش کی ۔ سی پی آئی کے رویندر کمار نے تلنگانہ میں خشک سالی کی صورتحال اور حکومت سے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک التواء پیش کی تھی ۔ سی پی ایم کے ایس راجیا نے کھمم میں شدید بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصانات کا مسئلہ اٹھایا۔ اسپیکر نے تمام تینوں تحریکات کو نامنظور کرتے ہوئے ان پارٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی اور قاعدہ کے تحت ان مسائل کو پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT