Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / اپوزیشن کے الزامات پر الیکشن کمیشن سے شکایت

اپوزیشن کے الزامات پر الیکشن کمیشن سے شکایت

کوذی کوڈ ۔ 25 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے چیف منسٹر اویمن چنڈی نے آج بتایا کہ وہ الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر اپوزیشن لیڈر وی ایس اچھوتا نندن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں گے جنہوں نے ان کے اور بعض وزراء کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ چیف منسٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اچھوتانندن نے اندرون 2 یوم اپنے الزامات سے دستبردار نہیں ہوں گے تو قانونی کارروائی شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے الزامات سے نہ صرف وہ (چنڈی) بلکہ یو ڈی ایف کے 139 امیدوار کے امکانات متاثر ہوسکتے ہیں اور کہاکہ وہ الیکشن کمیشن سے رجوع ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ اویمن چنڈی نے کل بھی سی پی ایم لیڈر سے مطالبہ کیا تھاکہ دروغ گوئی کی مہم بند کردیں ۔ معذرت خواہی یا قانونی کارروائی کا سامنا کریں جبکہ اچھوتانندن نے اندھا دھند یہ جھوٹ بولا ہے کہ عدالت العالیہ میں چیف منسٹر کے خلاف 31 کیسس اور18 یو ڈی ایف وزراء کے خلاف 136 کیسس معرض التواء ہیں لیکن یہ الزام بعید از حقیقت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT