Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن کے پاس امیدوار بھی دستیاب نہیں

اپوزیشن کے پاس امیدوار بھی دستیاب نہیں

کانگریس ‘ بی جے پی ‘ تلگودیشم پر این نرسمہا ریڈی کی تنقید
حیدرآباد ۔11جنوری ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے اپوزیشن بی جے پی  ‘ تلگودیشم ‘ کانگریس پارٹی و دیگر جماعتوں کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مجوزہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ان تمام جماعتوں کو امیدوار دستیاب نہیں ہیں اور اس کے باوجود اپوزیشن جماعتیں اپنے گمراہ کن بیانات کے ذریعہ گریٹر حیدرآباد کے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔ وزیر داخلہ نے آج تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ انتخابات میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر کے لکشمن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حصول تلنگانہ کے مطالبہ پر کی گئی جدوجہد کے دوران ڈاکٹر لکشمن کا کہیں وجود بھی نہیں تھا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف منسٹر کی قیادت میں شہر حیدرآباد بہتری کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے اور بالخصوص شہر حیدرآباد میں کسی برقی کٹوتی کے بغیر برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں شہر کوپانی کی سربراہی کیلئے چیف منسٹر دریائے گوداوری سے پانی فراہم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں ۔ نرسمہا ریڈی نے حیدرآباد کے عوام پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے گمراہ کن پروپگنڈہ میں نہ آئیں بلکہ انتخابات میں ٹی آر ایس کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی پرزور اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT