Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / اچانک اموات کا شکار افراد کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوگا

اچانک اموات کا شکار افراد کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوگا

بریڈ فورڈ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مذہبی آزادیوں اور شرعی ضابطوں کے تحت حاصل سہولتوں میں یورپ بھر میں بریڈ فورڈ ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا ہے اور بریڈ فورڈ کونسل نے مسلمانوں کے دیرینہ مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے نہ صرف یہ کہ اچانک اموات اور حادثات کی صورت میں مرنے والوں کو پوسٹ مارٹم کے پریشان کن مراحل سے بچالیا ہے بلکہ بریڈ فورڈ کے ایک

بریڈ فورڈ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مذہبی آزادیوں اور شرعی ضابطوں کے تحت حاصل سہولتوں میں یورپ بھر میں بریڈ فورڈ ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا ہے اور بریڈ فورڈ کونسل نے مسلمانوں کے دیرینہ مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے نہ صرف یہ کہ اچانک اموات اور حادثات کی صورت میں مرنے والوں کو پوسٹ مارٹم کے پریشان کن مراحل سے بچالیا ہے بلکہ بریڈ فورڈ کے ایک قبرستان میں دو ایسے وسیع پلاٹ بھی کونسل آف مساجد کے حوالے کئے جارہے ہیں جن میں سے ایک قرآن پاک سمیت مقدس اوراق کی تدفین اور دوسرا حادثات میں ضائع ہوجانے والے جسمانی اعضاء (ہاتھ، پاؤں، انگلی وغیرہ) کی تدفین کیلئے استعمال ہوگا۔ ہفتہ کو اس سلسلہ میں کونسل آف مساجد کے زیراہتمام خدمت سنٹر میں ایک خصوصی سمینار ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT