Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اچم پیٹ میں ’’ مشن اندرا دھنش ‘‘ کا افتتاح

اچم پیٹ میں ’’ مشن اندرا دھنش ‘‘ کا افتتاح

محبوب نگر /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے محبوب نگر کے اہچم پیٹ میں مشن اندرا دھشن کا افتتاح کیا ۔ گذشتہ ڈسمبر میں مرکزی حکومت کی جانب سے اس اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا ۔ اس مہم کا مقصد یہ تھا کہ پولیو کے انسداد کیلئے خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بچے امراض کا شکار ہوتے ہیں ۔ اس مہم کیلئے قومی سطح پر 201 اضلاع

محبوب نگر /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے محبوب نگر کے اہچم پیٹ میں مشن اندرا دھشن کا افتتاح کیا ۔ گذشتہ ڈسمبر میں مرکزی حکومت کی جانب سے اس اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا ۔ اس مہم کا مقصد یہ تھا کہ پولیو کے انسداد کیلئے خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بچے امراض کا شکار ہوتے ہیں ۔ اس مہم کیلئے قومی سطح پر 201 اضلاع کا انتخاب عمل میں آیا تھا ۔ اضلاع میں نصف سے زائد بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ریاستی وزیر صحت نے پولیو خوراک پلاتے ہوئے اس کا آغاز کیا اور 14 اپریل تک یہ مہم جاری رہے گی ۔ ضلع کلکٹر سری دیوی نے بتایا کہ ضلع میں 20 ہزار بچوں اور حاملہ خواتین کی نشاندہی کی گئی ہے جن کیلئے یہ خوراک ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مہینوں میں بھی ایسے پروگرامس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ انہوں نے خانگی تنظیموں سے بھی اس سلسلہ میں تعاون کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT