اچھی طرح سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں

امیدواروں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والا آن لائن ذریعہ رائے دہندوں کیلئے معاون

امیدواروں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والا آن لائن ذریعہ رائے دہندوں کیلئے معاون

حیدرآباد ۔ 12 اپریل (ایجنسیز) ووٹ دینے کیلئے صحیح امیدوار کون ہے؟ آپ کیسے جانتے ہیں؟ ایک نیا آن لائن ذریعہ اس تعلق سے رائے دہندوں کو واقف کروائے گا اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔ انتخابات اب قریب ہیں۔ اسمبلی کی 294 نشستوں کیلئے تقریباً 3500 امیدوار اور لوک سبھا کی 42 نشستوں کیلئے 600 امیدوار اپنی قسمت آزمانے میدان میں ہیں۔ اس طرح کئی جماعتیں ہیں اور کئی امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ آپ کے حلقہ کیلئے ایک بہتر امیدوار کا کس طرح انتخاب کریں گے؟ www.yourleader.in کے سی ای او عبدالوہاب کا احساس ہیکہ شہریوں کو انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والا آن لائن ریسورس مہیا ہو تو صحیح امیدوار کے انتخاب کیلئے ان کی مدد ہوگی۔ اس طرح یہ ان کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ یہ سائٹ بلا لحاظ جماعتی وابستگی ہر امیدوار کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرتی ہے۔ انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدوار اس سائیٹ کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو یہ بتا سکتے ہیں کہ وہ ان کیلئے کیا کرنا چاہتے ہیں اور ان کا منصوبہ کیا ہے ۔ اس سائیٹ کے معاون فاونڈر رام کے ریڈی کا کہنا ہیکہ اب وقت بہت کم ہے جس کی وجہ امیدواروں کا تمام رائے دہندوں سے ملاقات کرنا دشوار ہے۔ بالخصوص ایسی حالت میں جب کوئی غیرمقامی شخص کی جانب سے مقابلہ کیا جارہا ہو اس لئے یہ سائیٹ رائے دہندوں اور امیدواروں کے درمیان خلیج کو کم کرنے میں بہت اہم رول ادا کرتی ہے۔ وہاب، رام اور مانی نے بتایا کہ یہ ہماری سماجی انٹرپرائز ہے۔ ہم اس سلسلہ میں جمہوری انداز میں اپنا رول ادا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ صرف انتخابات 2014ء کیلئے ہی نہیں ہے۔ ہمارا مقصد ہیکہ امیدواروں کے منتخب ہونے یا شکست کے بعد بھی امیدواروں کی کارکردگی کے بارے میں رائے دہندوں کو باخبر رکھا جائے۔ مزید تفصیلات کیلئے مسٹر ایس عبدالوہاب سے فون نمبر 9052922223 پر ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT