Friday , August 17 2018
Home / سیاسیات / ’اچھے دن‘ کا حال بھی ’انڈیا شائننگ‘ جیسا ہوگا

’اچھے دن‘ کا حال بھی ’انڈیا شائننگ‘ جیسا ہوگا

کانگریس 2019 میں واپسی کرے گی: سونیا گاندھی
ممبئی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت پرشدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اچھے دن‘‘ کا حال بھی ’’انڈیا شائننگ‘‘کی طرح ہوگا اور 2019میں ہم واپس آ جائیں گے ۔متحدہ ترقی پسند اتحاد کی صدر نے آج یہاں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں کہا کہ 2019کے عام انتخابات میں کانگریس کا اہم موضوع مودی حکومت کے دعوے ہوں گے اور نریندر مودی کے ’’اچھے دن کا حال‘‘بھی اٹل بہاری واجپائی حکومت کے ’’انڈیا شائننگ‘‘کی طرح ہی ہوگا۔اپوزیشن جماعتوں کویکجا کرنے کی کوشش میں مصروف کانگریس لیڈر نے اپنے خطاب میں مودی حکومت پرشدید حملے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے چار سال کی مدت کے دوران کام کرنے کے بارے میں کافی بیان دئے جار ہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ 26 مئی 2014کو مسٹر مودی کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے کیا ہندوستان مکمل طور پر ایک’’بلیک ہول‘‘ تھا۔ کیا ہندوستان ترقی اور عظمت کی جانب صرف گزشتہ چار سال میں ہی بڑھا ہے ۔ اس طرح کی باتیں کیا ہمارے لوگوں کی دانشمندی کی توہین نہیں ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ جمہوریت میں بحث کی مکمل آزادی ہونی چاہئے ۔ فی الحال کافی لوگ پیچھے چھوٹ رہے ہیں اور تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ملک کی موجودہ سیاست کے ایک الگ دور سے گذرنے کی بات کرتے ہوئے کانگریس کی رہنما نے کہا کہ دستور کے اصولوں پرحملہ کیا جا رہا ہے ۔اقتدار سنبھالنے والے لوگ ہی اشتعال انگیز بیان دے رہے ہیں جس سے اظہار رائے کی آزادی پر خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT