Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / اچھے دن …

اچھے دن …

پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 روپئے

پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت
10 روپئے
نئی دہلی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے پلیٹ فارم ٹکٹ مزید مہنگا ہوجائے گا۔ یکم اپریل سے اس کی قیمت 10 روپئے ہوگی۔ وزارت ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں یکم اپریل سے 5 روپئے سے 10 روپئے تک اضافہ ہوجائے گا ۔ علاوہ ازیں ڈیویژنل ریلوے مینجرس کو یہ اختیار رہے گا کہ ریلوے پلیٹ فارمس پر ہجوم کو باقاعدہ بنانے کیلئے ٹکٹ کی قیمت میں مزید اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔
سرویس ٹیکس رجسٹریشن کیلئے پیان کارڈ کا لزوم
نئی دہلی ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرویس ٹیکس رجسٹریشن کے خواہاں خانگی اداروں کیلئے اب ای میل اور موبائیل نمبر کے علاوہ مستقل اکاؤنٹ نمبر (پیان) کارڈ لازمی ہوگیا ہے ۔ وزارت فینانس کے ایک حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار جو سرکاری محکمہ جات نہیں ہیں۔ پیان کی عدم موجودگی میں ان کا رجسٹریشن نہ کیا جائے ۔ رجسٹریشن کی درخواست میں مالک یا ادارہ کے پیام کا حوالہ دینا لازمی ہوگیا ہے۔
گستاخانہ کارٹونس، شیرین دلوائی کے خلاف سی آئی ڈی تحقیقات
ممبئی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائیکورٹ نے ایک اردو روزنامہ کی ایڈیٹر شیرین دلوائی کے خلاف درج ایف آئی آر پر سی آئی ڈی کے ذریعہ تحقیقات کیلئے حکومت مہاراشٹرا کی درخواست قبول کرلی ۔ شیرین دلوائی حال ہی میں پیغمبر اسلام کی اہانت پر مبنی فرانسیسی میگزین چارلی ہیبدو کا سرورق اپنے اخبار میں شائع کرنے کے سبب تنازعہ کا شکار بن گئی ہیں۔ جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس انوجہ پربھو دیسائی پر مشتمل بنچ نے حکومت مہاراشٹرا کی طرف سے دائر کردہ اس درخواست کو قبول کرلیا جو شیرین دلوائی کے خلاف پانچ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کی گئی شکایات کی تحقیقات، ڈی آئی ڈی کو منتقل کی جائیں۔
سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند
سرینگر ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 300 کیلو میٹر طویل سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ آج تیسرے دن بھی بند رہی جبکہ کئی ایک مقامات پر بارش اور مٹی کے تودے کھسکنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اگر آج شام تک تودے گرنے بند ہوجائیں گے اور ٹریفک کو آگے برھنے کی اجازت دیدی جائے گی۔ تقریباً 2,000 گاڑیاں جو کہ وادی کشمیر کو اشیاء کے ضروریہ سربراہ کرتی ہیں، سڑک کنارے کھڑی ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT