Monday , April 23 2018
Home / دنیا / اڈانی کو 900 ملین ڈالرس قرض ملنے کے امکانات موہوم

اڈانی کو 900 ملین ڈالرس قرض ملنے کے امکانات موہوم

ملبورن ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی عظیم تر توانائی کمپنی اڈانی کے تنازعہ کا شکار آسٹریلیا کے کارمائیکل کول مائن پراجکٹ کو اندیشہ ہے کہ لیبر پارٹی کی قیادت والی کوئنس لینڈ حکومت کی جانب سے کمپنی کو مالی تعاون فراہم کرنے کے خلاف اپنے ویٹو کا استعمال کرنے کے بعد 900 ملین ڈالرس کے قرضہ جات نہیں مل سکیں گے۔ یاد رہیکہ وفاقی اور کوئنس لینڈ اسٹیٹ حکومتوں کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی 16.5 بلین ڈالرس کی مالیت والے کارمائیکل کول (کوئلہ) مائن پراجکٹ (جسے دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا پراجکٹ تصور کیا جارہا ہے) پر تعمیراتی کام شروع کیا جانے والا تھا۔ یہاں اس بات کا بھی تذکرہ ضروری ہوگا کہ اڈانی گروپ نے 900 ملین ڈالرس والے نارتھرن آسٹریلیا انفراسٹرکچر فیسیلٹی لون (NAIF) کی درخواست کا ادخال کیا تھا تاکہ مائن (کان) کو ساحل سے بذریعہ ٹرین جوڑنے کیلئے ریلوے لائن تیار کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT