Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / اڈانی گروپ 50 ہزار کروڑ کے گھپلے میں ملوث : کانگریس

اڈانی گروپ 50 ہزار کروڑ کے گھپلے میں ملوث : کانگریس

نئی دہلی، 18اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے اڈانی گروپ کی بجلی کمپنیوں پر آلات کی قیمت 860 فیصد تک زیادہ دکھاکر پچاس ہزار کروڑ روپے کے گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ حکومت کو اس کی انکوائری سپریم کورٹ کے کسی جج کی نگرانی میں سی بی آئی سے کرانی چاہئے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کے ایک وجہ بتاو نوٹس کے مطابق اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں نے بیرونی ملکوں سے منگائے گئے آلات اور خام مال کی قیمت 860 فیصد تک زیادہ دکھائی جس کی وجہ سے ملک میں بجلی صارفین کو دو روپے فی یونٹ زیادہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT