Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اڈوانس پی جی ہیلت کیر کورسیس

اڈوانس پی جی ہیلت کیر کورسیس

عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے 100% جاب پر مبنی کورسیس کا اعلان

عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے 100% جاب پر مبنی کورسیس کا اعلان

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : یونیورسٹی ۔ انڈسٹری ہب کے تحت عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے ہیلت کیر میں مندرجہ ذیل اڈوانس پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورسیس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ ان کورسیس کی ہندوستان اور بیرونی ممالک میں بڑی مانگ ہے اور روزگار اور ملازمتوں کے کافی مواقع ہیں ۔ کورسیس میں فزیشین اسسٹنٹ : یہ ایک دو سالہ پروگرام جس میں امیدواروں کو پرائمری ، ایگزامنیشن ، ہسٹری کلکشن انوسٹیگیشن ، مائنر سرجیکل پروسیجرس ، نارمل ڈیلیوری ، آئی سی یو ، آئی سی سی یو تکنیکس ، ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن اور میڈیکل ریکارڈس میں فزیشین ( ڈاکٹر ) کی مدد کرنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ ایمرجنسی کیر ایک دو سالہ پروگرام ہے جس میں ناگہانی پروسیجرس ، لائف سیونگ پروسیجرس ، انیستھسیا کریٹیکل ایریاس اور ایمبولنس سروسیس کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ انیستھسیا ٹکنالوجی دو سالہ پروگرام ہے جس میں انیستھیٹسٹ کی مدد کرنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی دو سالہ پروگرام ہے جس میں امیدواروں کو ریڈیالوجسٹ کی مدد کرنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ ڈئیلائسس ٹکنالوجی دو سالہ پروگرام جس میں نیفرولوجسٹس کی مدد کرنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ کارڈئیک کیر دو سالہ پروگرام ہے جس میں کارڈیالوجسٹس کی مدد کرنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ ریسپریٹری تھراپی دو سالہ پروگرام جس میں انٹینسیوسٹ کی مدد کرنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ ان کورسیس کی ملک اور بیرون ملک بالخصوص یوروپین ممالک میں کافی مانگ ہے اور کارپوریٹ ہاسپٹلس میں صد فیصد جاب کے مواقع ہیں ۔ اہلیت : متبادل ، الوپیتھک ڈاکٹرس ، بی فارم ، بی ایس سی ، ایم ایل ٹی ، بی پی ٹی ، بی ایس سی نرسنگ اور لائف سائنس گریجویٹس ۔ فارمس ملحقہ کاونسلنگ سنٹر ، میڈون انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس ، 100 آر آر ٹاورس ، چراغ علی لین ، میڈون ہاسپٹلس کامپلکس ، نامپلی حیدرآباد پر دستیاب ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-66667478 پر ربط کریں۔۔

TOPPOPULARRECENT