Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / اڈوانی اور جوشی کیلئے بی جے پی کے دروازے بند

اڈوانی اور جوشی کیلئے بی جے پی کے دروازے بند

نئی دہلی۔ 6 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج مرکزی دفتر میں پارٹی کا 36 واں یوم تاسیس منایا لیکن کلیدی بانی ارکان ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی موجود نہیں تھے ۔ اس تقریب میں صدر بی جے پی امیت شاہ نے ایک اور بانی رکن وی کے ملہوترہ کو اعزاز پیش کیالیکن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کی غیرموجودگی واضح طورپر محسوس کی جارہی تھی ۔ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ اڈوانی جی کبھی بھی 6 اپریل کو ہونے والی یوم تاسیس تقریب میں غیرحاضر نہیں رہے ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بنگلور میں منعقدہ بی جے پی قومی عاملہ اجلاس میں بھی اڈوانی کو روایتی اختتامی خطاب سے محروم رکھا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT