Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / اڈوانی سے امریکی سفیر کی ملاقات

اڈوانی سے امریکی سفیر کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سفیر رچرڈ ورما نے بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہیکہ دونوں قائدین نے ہند ۔ امریکی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے متحدہ کوششوں پر توجہ دی۔ رچرڈ ورما نے ایل کے اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور زائد از نصف گھنٹہ گذارا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے امریکی سفیر سے مختلف امور پر بات چیت کی۔ پاکستان کے ساتھ ہندوستانی تعلقات اور دہشت گرد گروپوں کی کارروائیوں کو ختم کرنے کے علاوہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں امریکی رول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے دہشت گردی کے ساتھ لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

تھائی لینڈ میں
ہندوستانی برادری کی ستائش
نئی دہلی۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں مقیم ہندوستانی برادری کی ستائش کی جارہی ہے۔ نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کے دورہ کے موقع پر بتایا گیا کہ ہندوستانی برادری کو نئے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ تھائی لینڈ میں مقیم ہندوستانی عوام ہندوستان کیلئے قابل فخر شہری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT