Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / اڈوانی لوک سبھا کی ایتھکس کمیٹی کے نئے صدرنشین

اڈوانی لوک سبھا کی ایتھکس کمیٹی کے نئے صدرنشین

نئی دہلی 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی کو لوک سبھا کی باوقار ایتھکس کمیٹی کا نیا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ 86 سالہ اڈوانی جو نریندر مودی کابینہ میں وزارت کا قلمدان حاصل نہیں کرسکے کیونکہ نئی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ 75 سال سے زائد عمر والے سیاستدانوں کو کابینہ میں جگہ نہ

نئی دہلی 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی کو لوک سبھا کی باوقار ایتھکس کمیٹی کا نیا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ 86 سالہ اڈوانی جو نریندر مودی کابینہ میں وزارت کا قلمدان حاصل نہیں کرسکے کیونکہ نئی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ 75 سال سے زائد عمر والے سیاستدانوں کو کابینہ میں جگہ نہیں دی جائے گی۔ صدرنشین کے عہدہ پر اُنھیں لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے مقرر کیا ہے۔ گزشتہ لوک سبھا میں یہی عہدہ کانگریس کے مانک راؤ گویت کے پاس تھا۔ کمیٹی کے دیگر ارکان نے اسمائے گرامی اس طرح ہیں : ارون موزی تھیون، نیتون ایرنگ، شیر سنگھ گھوباوا، ہیمنت تکارام گوڈسے، پرہلاد جوشی، بھگت سنگھ کوشواری، ارجن رام میگھوال، بھرت روہاری مہتاب، کریوا منڈہ، جے شری، بین پٹیل، ملا ریڈی، سمیدھانند سرسوتی اور بھولا سنگھ۔ بی جے پی کے ایک اور سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی اسٹیمیٹس کمیٹی (تخمینہ) کے سربراہ ہیں جبکہ دفاعی کمیٹی کے سربراہ پارٹی کے سینئر لیڈر میجر جنرل بی سی کھنڈوری ہیں۔ ایتھکس کمیٹی اقدار کی پامالی کئے جانے کے کسی بھی واقعہ کی جانچ پڑتال کرتی ہے اور بعدازاں اپنی منفی یا مثبت رپورٹ پیش کرتی ہے۔ یاد رہے کہ قومی سطح پر بھی اڈوانی کی کمی محسوس کی جارہی تھی اور حالیہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کو اڈوانی کی عدم موجودگی سے مربوط کیا جارہا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی آج بھی اڈوانی کا احترام کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT