اڈوانی نے 90 ویں سالگرہ نابینا بچوں کیساتھ منائی

نئی دہلی۔8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے آج اپنی 90 ویں سالگرہ نابینا بچوں کے ساتھ منائی جبکہ پارٹی کے متعدد سرکردہ وزراء نے یہاں انہیں ان کی قیامگاہ پر مبارکباد پیش کی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی اڈوانی کو شخصی طور پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر کے ذریعہ اڈوانی کو مبارکبادی میں کہا کہ ’’محترم اڈوانی جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ میں دعاگو ہوں کہ انہیں اچھی صحت کے ساتھ طویل عمر عطا ہو۔‘‘ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اڈوانی کی پرتھوی راج روڈ پر واقع قیامگاہ پہنچنے والی پہلی شخصیت رہے اور کئی دیگر مرکزی وزراء بھی دن بھر ان کی قیامگاہ پہنچ کر سابق نائب وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ نائب صدر کانگریس راہلو گاندھی نے بھی ٹوئٹر کے ذریعہ اڈوانی کو مبارکباد دی۔ اڈوانی نے نابینا بچوں کو اپنے خصوصی مہمانوں کے طور پر اپنی قیامگاہ مدعو کیا۔ انہوں نے بچوں کی بہ نفس نفیس ضیافت کی اور اپنی قیامگاہ کے برآمدے میں ان کے ساتھ کھانا کھایا۔ لودھی روڈ کے بلائنڈ اسکول کے 90 بچوں کو بعدازاں بی جے پی ویٹرن نے اسکول بیاگس پیش کیے۔ انہیں شخصی طور پر مبارکباد پیش کرنے والے مرکزی وزراء میں سشما سوراج، روی شنکر پرساد، اننت کمار اور جینت سنہا شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT