Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / اڈوانی و دیگر کی 30 مئی کو طلبی

اڈوانی و دیگر کی 30 مئی کو طلبی

لکھنو 25 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) خصوصی سی بی آئی عدالت نے بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی ‘ مرکزی وزیر اوما بھارتی اور مرلی منوہر جوشی کو ہدایت دی کہ وہ 30 مئی کو بابری مسجد شہادت کیس میں حاضر عدالت ہوں۔ قبل ازیں پیر کو عدالت نے اس مسئلہ پر سماعت ملتوی کردی تھی کیونکہ کیس کے ایک ملزم ستیش پردھان عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے ۔ ستیش پردھان نے بتایا کہ وہ عدالت میں حاضر ہونے یہاں پہونچے ہیں ۔ یہ عدلیہ ہے ۔ سپریم کورٹ نے 19 اپریل کو خصوصی عدالت کو ہدایت دی تھی کہ وہ اندرون ایک ماہ اس کیس کی کارروائی کا آغاز کرے اور اندرون دو سال مقدمہ کا فیصلہ سنایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT