Monday , January 22 2018
Home / Top Stories / اڈوانی کو ابھی کمتر نہ سمجھیں ، شیو سینا کا مشورہ

اڈوانی کو ابھی کمتر نہ سمجھیں ، شیو سینا کا مشورہ

ممبئی ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو اڈوانی کے ٹکٹ مسئلہ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیو سینا نے آج سوال اٹھایا کہ کیوں پارٹی نے اُن کی لوک سبھا نشست طئے کرنے کیلئے اس قدر وقت لیا اور کہا کہ اگرچہ نریندر مودی کا دور شروع ہوا ہے، لیکن اس کا مطلب نہیں کہ اڈوانی کا دور ختم ہوچکا ہے۔ ’’اڈوانی کا نام بی جے پی لوک سبھا امیدواروں کی پہل

ممبئی ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو اڈوانی کے ٹکٹ مسئلہ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیو سینا نے آج سوال اٹھایا کہ کیوں پارٹی نے اُن کی لوک سبھا نشست طئے کرنے کیلئے اس قدر وقت لیا اور کہا کہ اگرچہ نریندر مودی کا دور شروع ہوا ہے، لیکن اس کا مطلب نہیں کہ اڈوانی کا دور ختم ہوچکا ہے۔ ’’اڈوانی کا نام بی جے پی لوک سبھا امیدواروں کی پہلی فہرست میں ہونا چاہئے تھا۔ تاہم ایسا نہیں ہوا۔ وہ جس نے پارٹی کو پروان چڑھایا اور اسے خوشی کے دن دکھائے اس کو منتظر رکھا گیا،‘‘ صدر شیو سینا ادھو ٹھاکرے نے یہ بات کہی۔ صدر سینا نے یہاں پارٹی ترجمان ’’سامنا‘‘ کے اداریہ میں کہا کہ کیوں بی جے پی کو اڈوانی کا حلقہ طئے کرنے کیلئے اتنا طویل وقت لینا چاہئے۔ ایسا کرنا اُن کی توہین ہے۔ اڈوانی سے نامناسب رویہ پر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے اداریہ میں کہا گیاکہ نریندر مودی کا دور شروع ہوا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اڈوانی کا دور ختم ہوگیا۔ بی جے پی کے ویٹرن کا سیاسی کردار کوئی بھی داغ سے پاک ہے۔

TOPPOPULARRECENT