Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / اڈوانی کی جانب سے یوم آزادی ہند کی مبارکباد

اڈوانی کی جانب سے یوم آزادی ہند کی مبارکباد

نئی دہلی 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے آج ابنائے وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے اپنی سرکاری قیامگاہ پر پرچم کشائی انجام دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں ۔ اس دن وہ سب کی زندگیوں میں شاندار کامیابی کے متمنی ہیں۔ مودی حکومت سے توقعات سے متعلق سوال پر اڈوانی نے کہا کہ وہ سب کیلئے نیک تمنائیں رکھتے ہیں اور سب کو کامیابی حاصل ہونی چاہئے ۔ وہ صرف اتنا ہی کہہ سکتے ہیں۔

بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر ترنگالہرایا گیا
نئی دہلی، 15 اگست (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امیت شاہ نے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں قومی پرچم لہرایا۔ لال قلعہ پر قومی تقریب کے اختتام کے بعد مسٹر شاہ نے 11 اشوک روڈ پر واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ایک سادہ تقریب میں قومی ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر بی جے پی دفتر میں پارٹی کے کئی عہدیدار موجود تھے ۔ بعد میں وہاں عوام میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT