Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / اڈوانی کے دورہ کے بعد یشونت سنہا کی درخواست ضمانت

اڈوانی کے دورہ کے بعد یشونت سنہا کی درخواست ضمانت

رانچی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد یشونت سنہا جو دو ہفتے سے جیل میں ہیں، سینئر قائد ایل کے اڈوانی کی جیل میں اُن سے ملاقات کے بعد ، جس کا مقصد اُنھیں درخواست ضمانت پیش کرنے کی ترغیب دینا تھا، آج درخواست ضمانت پیش کرنے پر آمادہ ہوگئے۔ اڈوانی نے یشونت سنہا سے کل ملاقات کرکے اُن سے خواہش کی تھی کہ ہزاری باغ میں برقی سربراہی منقطع

رانچی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد یشونت سنہا جو دو ہفتے سے جیل میں ہیں، سینئر قائد ایل کے اڈوانی کی جیل میں اُن سے ملاقات کے بعد ، جس کا مقصد اُنھیں درخواست ضمانت پیش کرنے کی ترغیب دینا تھا، آج درخواست ضمانت پیش کرنے پر آمادہ ہوگئے۔ اڈوانی نے یشونت سنہا سے کل ملاقات کرکے اُن سے خواہش کی تھی کہ ہزاری باغ میں برقی سربراہی منقطع کرنے کے خلاف تحریک جاری رکھیں۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ یہ تحریک جاری رکھ سکتے ہیں۔ اڈوانی نے یشونت سنہا سے کہاکہ وہ چیف منسٹر جھارکھنڈ بننے کے اہل ہیں۔ ریاست میں برقی بحران کے خلاف احتجاج کے بعد وہ اِس عہدہ کے مستحق ہوگئے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر فینانس بی جے پی کے ایک احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کے بعد جو ہزاری باغ میں ریاستی برقی بورڈ جھارکھنڈ کے دفتر کے روبرو کیا گیا تھا، 2 جون کو گرفتار کرلئے گئے تھے۔ اُنھوں نے ضمانت پر رہائی کے لئے مچلکہ داخل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جس کے بعد اُنھیں جیل بھیج دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT