Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / اڈویشہ میں ہلکا زلزلہ

اڈویشہ میں ہلکا زلزلہ

بھوبنیشور۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہلکی شدت کا ایک زلزلہ آج اڈیشہ کے کندھامل ضلع کے علاقہ بارن باڑی میں محسوس کیا گیا ہے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔بھوبنیشور کے مرکز برائے موسمیات پیش قیاسی کے بموجب یہ زلزلہ 3.2 شدت کا تھا اور دن میں 11 بجکر 33 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ اس کا مبداء 19.80 شمالی طول بلد اور 82.10 مشرقی عرض بلد پر تھا۔

TOPPOPULARRECENT