Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / اڈیشہ اسمبلی میں کانگریس رکن اسمبلی کی موج مستی

اڈیشہ اسمبلی میں کانگریس رکن اسمبلی کی موج مستی

موبائیل فون پر فحش ویڈیو فلم دیکھنے کا الزام
بھونیشور۔/15ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بیجو جنتا دل کی رکن اسمبلی پرمیلا ملک نے آج ایوان اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران موبائیل فون پر قابل اعتراض ویڈیو فلم دیکھنے والے سینئر کانگریس ایم ایل این کشور داس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم خاطی رکن اسمبلی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ پرمیلا ملک جو کہ بی جے ڈی ویمنس ونگ کی صدر بھی ہیں ایوان میں اسپیکر کو توجہ دلائی کہ ایک کانگریس رکن اسمبلی اپنے موبائیل فون پر فحش تصاویر دیکھ رہے ہیں جو کہ ہم سب بالخصوص خواتین ارکان کیلئے باعث ننگ و عار ہے اور کانگریس ایم ایل اے کے خلاف کارروائی اور تحقیقات کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسمبلی کے باہر انہیں ایک نیوز چینل سے معلوم ہوا ہے کہ ایک رکن اسمبلی ایوان میں قابل اعتراض ویڈیو فلم دیکھ رہے ہیں۔ تاہم رکن اسمبلی این داس کشور نے یہ ادعا کیا ہے کہ وہ اس معاملہ میں بے قصور ہیں اور کل ایوان میں وضاحت پیش کریں گے۔ اگرچیکہ داس نے یہ اعتراف کیا کہ اپنے موبائیل فون پر انٹر نیٹ کھولنے کی کوشش میں تھے کہ اچانک بعض قابل اعتراض ویڈیو فلم آگئی تھی لیکن انہوں نے فی الفور یہ فلم بند کردی۔ انہوں نے یہ ادعا کیا کہ زندگی میں کبھی بالغوں کی فلم نہیں دیکھی۔ ایک اور کانگریس ایم ایل اے مسٹر پروگلا ما بھی اپنے ساتھی داس کی مدافعت میں آگئے اور کہا کہ ان کے موبائیل فون میں کوئی قابل اعتراض تصاویر نہیں تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT