Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / اڈیشہ: القاعدہ کے دو مشتبہ کارکن گرفتار

اڈیشہ: القاعدہ کے دو مشتبہ کارکن گرفتار

بھوبنیشور ۔16 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) دو مشتبہ دہشت گرد جن کے روابط القاعدہ سے تھے آج شہر کٹک کے علاقہ جگت پور سے گرفتار کرلئے گئے ۔ عبدالرحمن کی گرفتاری کے بعد دہلی پولیس اور بھوبنیشور ۔ کٹک کمشنر پولیس نے اُس کے مکان پچھم کچا دیہات پر دھاوا کیا۔ رات دیر گئے اس دھاوے میں یہ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ مشترکہ کارروائی دہلی پولیس کے خصوصی شعبہ کی ٹیم کٹک پہونچنے کے بعد کی گئی تھی ۔ شبہ ہے کہ عبدالرحمن کے بین الاقوامی روابط تھے ۔ سعودی عرب ، پاکستان اور دوبئی میں بھی اس کے ساتھی قیام کرتے ہیں اور اسے مسلسل ہدایات دیا کرتے تھے ۔ عبدالرحمن کی گرفتاری رات دیر گئے شہر کٹک کے علاقہ جگت پور میں کارروائی کے دوران کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT