Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / اڈیشہ میں آخری مرحلہ کی پولنگ 17اپریل کو

اڈیشہ میں آخری مرحلہ کی پولنگ 17اپریل کو

بھوبنیشور۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ میں لوک سبھا کے 11حلقوں اور 77 اسمبلی نشستوں پر منعقد شدنی دوسرے اور آخری مرحلہ کے انتخابات کو ماؤسٹوں کی جانب سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے جو 17اپریل کو منعقد شدنی ہیں۔ ریاستی الیکشن عہدیداروں نے بتایا کہ انتخابی حلقوں میں سیکوریٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر مونا شرما نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کیونجھار، میوربھنج اور جاجپور ڈسٹرکٹس میں حالانکہ لیفٹ ونگ سے تعلق رکھنے والے ماؤسٹوں کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کے باوجود انتخابی عمل میں ان کی جانب سے کوئی رخنہ اندازی یا رکاوٹ پیدا کرنے کے اندیشے اس لئے نہیں ہیں کہ سیکوریٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT