Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / اڈیشہ میں ایک مکان سے 27کھونپڑیاں برآمد

اڈیشہ میں ایک مکان سے 27کھونپڑیاں برآمد

توہم پرستی کے خلا ف شعور بیدارکرنے کی جرأتمندانہ کوشش
بھونیشور۔/8ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام )مقدس شہر پوری کے ایک مکان سے برآمد کم از کم 27انسانی کھوپنڑیوں کا کٹک میں ایس سی بی میڈیکل کالج کی 4رکنی ٹیم معائنہ اور تجزیہ کرے گی۔ پولیس نے پوری میں منورنجن جینا کے مکان سے یہ کھونپڑیاںضبط کرلی ہیں جو کہ ممبئی کی او این بی سی میں انجینئر ہے۔ بھاری تعداد میں کھونپڑیاں برآمد ہونے پر مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ یہ عملیات اور جادو ٹونا کیلئے استعمال کی جارہی تھیں ۔ یہ کھونپڑیاں منورنجن کے مکان میں تابدانوں ( شیلف ) میں ترتیب وار رکھی ہوئی تھیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مکان سے کوئی مشتبہ شئے دستیاب نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر عملیات کا شبہ کیا جاسکتا ہو۔ دریں اثناء میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے ایمرجنسی آفیسر بھونیندا مہارانا نے بتایا کہ مذکورہ کھونپڑیوں کا مختلف زاویوں سے معائنہ اور تجزیہ کرنے کیلئے 4رکنی ماہرین کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جوکہ کھونپڑیوں کا مرد یا عورت سے ہے ، عمر اور موت کی وجوہات اور متاثرہ امراض کا پتہ چلائے گی اور اندرون 15یوم پولیس کو رپورٹ پیش کردی جائے گی۔ پولیس نے ایک کیس درج کرکے ملزم جینا کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ تاہم منورنجن جینا کا یہ استدلال ہے کہ یہ کھونپڑیاں اس نے گزشتہ 9سال کے دوران اکٹھا کی ہے جس کی تفصیلات انٹرنیٹ پر پیش کردی گئی تاکہ عوام میں کھونپڑیوں اور شیطانوں کا خوف دور کیا جاسکے۔ اگر یہ مستوجب سزا ہے تو میں اس کیلئے تیارہوں۔ اپنے آپ کوناستک ( دہریہ ) قرار دیتے ہوئے جینا نے بتایا کہ عوام میں شیطان اور بد روحوں کے خلاف شعور بیدار کرنا چاہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT