Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / اڈیشہ میں زلزلہ سے 70افراد زخمی

اڈیشہ میں زلزلہ سے 70افراد زخمی

بھوبنیشور۔ 22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ میں چہارشنبہ کے زلزلہ کے جھٹکے پر دوڑتے ہوئے کھلے میدان میں پہنچنے کی کوشش کے دوران تقریباً 70افراد زخمی ہوگئے ۔ اسپیشل ریلیف کمشنر پی کے مہاپترا نے آج کہا کہ پوری ریاست زلزلے کے جھٹکے سے دہل گئی لیکن کسی بڑے نقصان کی کہیں سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ کثیرمنزلہ عمارتوں سے دوڑتے ہوئے کھلے میدان

بھوبنیشور۔ 22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ میں چہارشنبہ کے زلزلہ کے جھٹکے پر دوڑتے ہوئے کھلے میدان میں پہنچنے کی کوشش کے دوران تقریباً 70افراد زخمی ہوگئے ۔ اسپیشل ریلیف کمشنر پی کے مہاپترا نے آج کہا کہ پوری ریاست زلزلے کے جھٹکے سے دہل گئی لیکن کسی بڑے نقصان کی کہیں سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ کثیرمنزلہ عمارتوں سے دوڑتے ہوئے کھلے میدان میں پہنچنے کی کوشش کے دوران کئی افراد بھوبنیشور اور مضافاتی علاقوں میں زخمی ہوگئے ۔ دو افراد کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں کیونکہ وہ چھتوں سے گرپڑے تھے ۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد دواخانوں سے گھر بھیج دیا گیا حالانکہ کسی بھی مکان سے بڑے پیمانے پر کسی نقصان کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی لیکن اونچی اونچی عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں ہیں ۔ بھوبنیشور کے سنٹرل ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈی این مشرا نے کہا کہ ان کے دواخانہ میں 50زخمیوں کا علاج کیا گیا اور گھر بھیج دیا گیا ۔دو افراد کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں جنہیں دواخانہ میں شریک کرلیا گیا ہے ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد 20افراد دیگر ہاسپٹلوں میں منتقل کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT