Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / اڈیشہ میں نوجوانوں کی دلیری کئی لوگوں کو بچالیا گیا

اڈیشہ میں نوجوانوں کی دلیری کئی لوگوں کو بچالیا گیا

کیندرہ پاڑہ (اڈیشہ ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) کیندرہ پاڑہ اور جگت سنگھ پور میں سیلاب کی شدت میں کمی آنے کے بعد متاثرہ افراد نے سکون کی سانس لی ہے ، وہیں کئی ایسے واقعات بھی پیش آئے جہاں لوگوں نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کی جانیں بچائیں۔ کشتی رانوں نے ایسے کئی افراد کو بچایا جو اپنے مکانات کی چھتوں پر بے یار و مددگار بیٹھے ہوئے تھے یا ملٹی پرپز سائیکلون شیلٹرس میں پناہ لئے ہوئے تھے ۔ مقامی نوجوانوں نے کشتی رانوں کے ساتھ زبردست تعاون کیا ۔ سائیلو گرام پنچایت کے سرپنچ سیشر کمار داس نے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT