Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / اڈیشہ میں ٹرین سے تصادم کے بعد 4 ہاتھی ہلاک

اڈیشہ میں ٹرین سے تصادم کے بعد 4 ہاتھی ہلاک

جھرسوگوڑہ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آج ضلع جھرسوگوڑہ میں ایک ٹرین لیول کراسنگ کے پاس ٹرین کے ان کو کچل دینے کے بعد چار ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ہاوڑہ۔ممبئی لائین پر کالابیہی کے قریب آخرشب پیش آیا۔ اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ پی کے دھل نے کہا کہ دو ہاتھی اور دو ہتھنیاں تھیںاس واقعہ میں ہلاک ہوگئے۔ ہاتھی اس علاقہ میں اکثر پٹریوں پر سے گزرتے رہتے ہیں، گویا یہ ان کی راہداری ہے۔ سینئر ریلوے عہدیدار فوری مقامات حادثہ پر پہنچ گئے اور مردا ہاتھیوں کے ڈھانچوں کی منتقل کے انتظامات کیے۔

TOPPOPULARRECENT