Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / اڈیشہ کے کالجس میں مرد و خواتین کیلئے علحدہ بیت الخلاؤں کی تعمیر

اڈیشہ کے کالجس میں مرد و خواتین کیلئے علحدہ بیت الخلاؤں کی تعمیر

بہرام پور( اڈیشہ )۔/24اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی اڈیشہ کے تمام کالجوں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمارت کی ہر منزل پر لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علحدہ بیت الخلاؤں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ریجنل ڈائرکٹر آف ایجوکیشن ( بہرام پور ) پی کے ترپاٹھی نے بتایا کہ خانگی کالجس میں بھی بیت الخلاؤں کا نظم انتہائی ناقص ہے۔ خصوصی طور پر مَردوں اور خ

بہرام پور( اڈیشہ )۔/24اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی اڈیشہ کے تمام کالجوں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمارت کی ہر منزل پر لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علحدہ بیت الخلاؤں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ریجنل ڈائرکٹر آف ایجوکیشن ( بہرام پور ) پی کے ترپاٹھی نے بتایا کہ خانگی کالجس میں بھی بیت الخلاؤں کا نظم انتہائی ناقص ہے۔ خصوصی طور پر مَردوں اور خواتین کے لئے علحدہ بیت الخلاء نہ ہونے سے خواتین خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔ مسٹر ترپاٹھی نے مزید بتایا کہ تمام کالجس کے پرنسپلس کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ کالج کیمپس میں صاف ستھرائی مہم کا آغاز کریں۔

TOPPOPULARRECENT