Tuesday , June 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / اڈیلیڈ میں آئندہ اتوار کو ہند ۔ پاک کرکٹ مقابلہ

اڈیلیڈ میں آئندہ اتوار کو ہند ۔ پاک کرکٹ مقابلہ

ملبور ن 7 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان کے مابین ورلڈ کپ میں آئندہ اتوار کو اڈیلیڈ میں ہونے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے اور آسٹریلیا میں رہنے والے ہندوستانی و پاکستانی شائقین بے چینی کے ساتھ اس کے منتظر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ کی دنیا کی زبردست رقابت کا ٹی وی سیٹوں پر دنیا بھر میں لاکھوں افراد

ملبور ن 7 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان کے مابین ورلڈ کپ میں آئندہ اتوار کو اڈیلیڈ میں ہونے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے اور آسٹریلیا میں رہنے والے ہندوستانی و پاکستانی شائقین بے چینی کے ساتھ اس کے منتظر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ کی دنیا کی زبردست رقابت کا ٹی وی سیٹوں پر دنیا بھر میں لاکھوں افراد مشاہدہ بھی کرینگے ۔ امکان ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی و پاکستانی شائقین اڈیلیڈ اوول میںاس میچ کا بچشم خود مشاہدہ کرنے کیلئے موجود رہیں گے ۔ جیسے ہی اس میچ کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوا چند گھنٹوں کے اندر تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ۔ چند ماہ قبل ہی فروخت شروع ہوئی تھی ۔ امکان ہے کہ آسٹریلیا میں دونوں ملکوں کے پرستاروں کی کثیرتعداد اس میچ سے محظوظ ہوگی ۔ 140 سالہ قدیم گراونڈ اوول کو حال ہی میں نئے انداز سے تیار کیا گیا ہے اور یہاں شائقین کی گنجائش کو اضافہ کرکے 50 ہزار سے زیادہ کردیا گیا ہے ۔ یہاں عالمی معیار کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ سڈنی میں آئی سی سی سرکاری ایجنٹ کے طور پر سفری پیاکیجس فروخت کرنے والے ایک شخص راج چوہان نے کہا کہ امکان ہے کہ اس میچ کا مشاہدہ کرنے کیلئے سڈنی سے اڈیلیڈ کیلئے 16,000 افراد جائیں گے ۔ ملبورن سے ہزاروں افراد اور برسبین سے سینکڑوں افراد اڈیلیڈ کا سفر کرینگے تاکہ اس میچ کا مشاہدہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سڈنی میں ہم نے ایک رات کے قیام کا سفری پیاکج مکمل فروقت کردیا ہے ۔ ملبو رن کے رہنے والے ایک شخص راہول گپتا نے کہا کہ وہ اس میچ کیلئے بہت بے چین ہے اور پرتجسس ہے ۔ اس نے اس میچ کیلئے اپنے کام سے چھٹی حاصل کرلی ہے اور وہ اپنے بھانجے کے ساتھ آٹھ افراد کے گروپ میں بذریعہ کار اڈیلیڈ جائے گا ۔ اس کا بھانجہ اس میچ کا مشاہدہ کرنے کیلئے نیوزی لینڈ سے آ رہا ہے ۔ اس نے بتایا کہ اس کا باس بھی جانتا کہ اس بار بھی ہندوستانی ٹیم ہی ورلڈ کپ جیتنے والی ہے ۔ اڈیلیڈ میں ماحول ابھی سے پرجوش ہوتا جا رہا ہے اور مینیجرس کی جانب سے میچ سے قبل اور میچ کے بعد کی پارٹیوں کا پبس اور بارس میں اہتمام کیا جار ہا ہے ۔ جنوبی آسٹریلیا ٹورازم کمیشن نے بھی اس میچ کو انتہائی اہمیت دی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ شائقین کی ایک کثیر تعداد اس میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے اڈیلیڈ پہونچنے والی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT