Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / اڑیسہ میں ماویسٹوں کیخلاف پولیس کی سخت چوکسی

اڑیسہ میں ماویسٹوں کیخلاف پولیس کی سخت چوکسی

بھوبنیشور ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں سیکوریٹی فورس پر سلسلہ وار نکسلائٹس حملوں کے پیش نظر اڑیسہ میں آج ماویسٹوں سے متاثرہ اضلاع بالخصوص جنوبی علاقہ میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس سنجیو ماریک نے بتایا کہ ماویسٹوں سے متاثرہ اضلاع بالخصوص چھتیس گڑھ کے سرحدی علاقوں میں پولیس عملہ کو

بھوبنیشور ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں سیکوریٹی فورس پر سلسلہ وار نکسلائٹس حملوں کے پیش نظر اڑیسہ میں آج ماویسٹوں سے متاثرہ اضلاع بالخصوص جنوبی علاقہ میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس سنجیو ماریک نے بتایا کہ ماویسٹوں سے متاثرہ اضلاع بالخصوص چھتیس گڑھ کے سرحدی علاقوں میں پولیس عملہ کو چوکس کردیا گیا ہے ۔ ماویسٹ سرگرمیوں سے متاثرہ اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھی جائے ۔ پولیس نے یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ پڑوسی ریاست کے اضلاع سکم ، دانتے واڑہ اور کینکر میں گذشتہ 3 یوم سے جاری تشدد کے بعد سرگرم تلاشی مہم کے پیش نظر ماویسٹ سرحد پار کر کے اڑیسہ میں داخل ہوسکتے ہیں ۔ انسپکٹر جنرل پولیس ( ساوتھ ویسٹ ) مسٹر وای کے جیٹھوا نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کی سرحد سے ماویسٹوں کے داخلے کے امکان کے پیش نظر انتہا پسندی سے متاثرہ تمام اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹس کو انتہائی چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ جب کہ انٹلی جنس نٹ ورک مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ پولیس نے یہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ گذشتہ سال جولائی میں اڑیسہ ماؤبڈی پارٹی کے بانی سبیہ ساچی پانڈہ کی گرفتاری کے بعد چھتیس گڑھ سے وابستہ ماویسٹ کیڈر سرحدی علاقوں گنجام ، گجپتی ، کندھامل ، بودھ اور رائے گڑھ میں تنظیم کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ضلع کندھامل سے گذرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے اور مخالف نکسلائٹس کارروائی میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ جس کے لیے مقامی پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف ڈسٹرکٹ والینٹری فورس او بی ایس ایف کو متعین کردیا گیا ہے ۔ اگرچیکہ سبیہ ساچی پانڈہ کی گرفتاری کے بعد مذکورہ اضلاع میں ماویسٹوں نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی لیکن تلاشی مہم کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور ماویسٹ لٹریچر برآمد ہوا ہے جب کہ اضلاع گنجام ، کندھامل کے جنگلات میں ایک دفینہ سے 7 کلو وزنی سرنگیں ( لینڈ مائن ) دستیاب ہوئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT