Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / اڑیشہ میں ماؤیسٹوں کا سرنگ دھماکہ بی ایس ایف کمانڈر اور کانسٹبل ہلاک

اڑیشہ میں ماؤیسٹوں کا سرنگ دھماکہ بی ایس ایف کمانڈر اور کانسٹبل ہلاک

بھوبنیشور 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نکسلائٹس کے سرنگ دھماکہ میں بی ایس ایف کا عہدیدار اور ایک جوان اس وقت ہلاک جب وہ اڑیشہ کے ضلع کوراپٹ کے جنگلوں میں موٹر سیکل پر گشت کررہے تھے۔ دانڈہ باری گاؤں میں تلاشی مہم کے بعد شب ایک بجے بارڈر سکیوریٹی فورس کی ایک 20 اہلکاروں پر مشتمل ٹیم واپس آرہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ سب سے پہلے ٹیم کمانڈر اور ان کے جوان موٹر سیکلوں پر آرہے تھے کہ ماؤیسٹوں نے سرنگ دھماکہ کردیا جس کی زد میں آکر ایک آفیسر اور ایک جوان ہلاک ہوگئے۔ اس وقت کانسٹبل ایس پی پانڈہ گاڑی چلارہے تھے اور ڈپٹی کمانڈر سنیل کمار بہیرا عقبی نشست پر سوار تھے۔ سرنگ دھماکہ کی شدت سے موٹر سیکل کے پرخچے اُڑ گئے۔ اس کارروائی کے بعد ماؤیسٹ جنگل میں فرار ہوگئے۔ بی ایس ایف نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT