Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / اکاونٹس کا پرچہ افشاء ہونے کی خبر بے بنیاد :سی بی ایس ای

اکاونٹس کا پرچہ افشاء ہونے کی خبر بے بنیاد :سی بی ایس ای

نئی دہلی15مار چ(سیاست ڈاٹ کام ) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ بارہویں کے امتحان میں آج اکاونٹس کا پرچہ لیک ہوگیا ہے اور کہا کہ یہ خبر یکسر بے بنیاد ہے ۔سی بی ایس ای کی پبلک ریلیشنز آفیسر رما شرما نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ امتحان کے دوران کچھ شرپسند عناصر نے وہاٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر یہ غلط اطلاع ڈال دی تھی کہ سوالنامہ افشاء ہوگیا ہے ۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام امتحان مراکز پر سوالنامے پوری طرح مہر بند تھے ۔ سی بی ایس ای نے اس معاملے میں افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جارہی ہے ۔خیال رہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ایک ٹوئٹ کرکے یہ سنسنی پھیلادی کہ بارہویں کے امتحان میں اکاونٹس کے پرچہ کا افشاء ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT