Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اکبر اویسی حملہ کیس کے 3 ملزمین کی عبوری ضمانت میں توسیع

اکبر اویسی حملہ کیس کے 3 ملزمین کی عبوری ضمانت میں توسیع

حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ہائی کورٹ نے اکبر الدین اویسی حملہ کیس کے 3 ملزمین کی عبوری ضمانت کو مزید 22 دن کیلئے توسیع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے بموجب یونس بن عمر یافعی کے 20 فبروری کو انتقال ہونے کے باعث ان کے دو بیٹوں عبداللہ بن یونس یافعی، عود بن یونس یافعی اور بھائی حسن بن عمر یافعی کو جلوس جنازہ اور تدفین میں شامل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے 14 دن کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ ضمانت کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر سینئر ایڈوکیٹ محمد مظفر اللہ خان شفاعت نے آج حیدرآباد ہائی کورٹ کے جسٹس ٹی رجنی کے اجلاس پر بحث کی اور یہ بتایا کہ مرحوم یونس بن عمر یافعی کا چہلم مارچ کے ختم پر مقرر ہے اور ان کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی جائے۔ ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت میں توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج شام احکامات جاری کئے اور 30مارچ تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT