Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اکتوبر میں میٹرو پولس کانفرنس حیدرآباد میں مقرر

اکتوبر میں میٹرو پولس کانفرنس حیدرآباد میں مقرر

60 سے زائد ممالک کے مندوبین کی شرکت ، کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت : میئر

60 سے زائد ممالک کے مندوبین کی شرکت ، کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت : میئر
حیدرآباد۔ 11 اگست (سیاست نیوز) شہر میں ہونے والے میٹرو پولس کانفرنس کے سلسلے میں میئر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر ماجد حسین نے آج جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ قبل از وقت تمام تر انتظامات کی تکمیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے زونل کمشنرس کو ہدایت دی کہ 25 کروڑ روپئے پر مشتمل ایک زون کے کاموں کا تخمینہ لگایا تاکہ ضروری کارروائی کو مکمل کیا جاسکے اور اس کے اسٹانڈنگ کمیٹی میں منظوری حاصل کی جاسکے۔ میٹرو پولس کانفرنس نے 60 سے زائد ممالک کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی کانفرنس کے ذریعہ شہر کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ شہر میں موجود تعطل کا شکار تمام کاموں کی عاجلانہ تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اہم سڑکوں کو بہتر بنانے کے علاوہ خوبصورت بنانے کے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں منعقد شدنی کانفرنس سے قبل 22 سڑکوں کو بہتر بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جن میں ایچ آئی سی سی مادھا پور تا این ایف سی ایل جنکشن سڑک، این ایف سی ایل تا مہدی پٹنم، بنجارہ ہلز روڈ نمبر 1 اور 12 تا جوبلی ہلز چیک پوسٹ، امیرپیٹ تا چارمینار براہ نامپلی ، معظم جاہی مارکٹ اور افضل گنج کے علاوہ دیگر اہم سڑکیں شامل ہیں۔ ان سب کے علاوہ چارمینار تا چندرائن گٹہ براہ لال دروازہ فلک نما سڑک کو بھی بہتر و خوبصورت بنانے کے سلسلے میں منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ گولکنڈہ قلعہ سے ٹولی چوکی اور گنبدان قطب شاہی سڑک کو بھی بہتر بنانے کا منصوبہ شامل ہے۔ میئر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران تمام تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ شہر کے فلائی اوورس پر جو نقش و نگاری کی گئی تھی ، اس کی آہک پاشی بھی کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ ان تمام کاموں کو کانفرنس کے آغاز سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات دی جاچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT