Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / اکثریت کی تائید کے بغیر ریاست کی تقسیم المیہ ہوگی : روی شنکر

اکثریت کی تائید کے بغیر ریاست کی تقسیم المیہ ہوگی : روی شنکر

حیدرآباد 14 فروری ( پی ٹی آئی ) روحانی ادارہ ’آرٹ آف لیونگ ‘ کے بانی سری سری روی شنکر نے آندھراپردیش اسمبلی کی جانب سے تلنگانہ بل کو مسترد کئے جانے کا لحاظ کئے بغیر تقسیم پر کی جانے والی پیشرفت کی آج سخت مذمت کی اور کہا کہ اکثریت کے بغیر ریاستی کی تقسیم ایک سنگین سانحہ ہوگی ۔ سری سری روی شنکر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا

حیدرآباد 14 فروری ( پی ٹی آئی ) روحانی ادارہ ’آرٹ آف لیونگ ‘ کے بانی سری سری روی شنکر نے آندھراپردیش اسمبلی کی جانب سے تلنگانہ بل کو مسترد کئے جانے کا لحاظ کئے بغیر تقسیم پر کی جانے والی پیشرفت کی آج سخت مذمت کی اور کہا کہ اکثریت کے بغیر ریاستی کی تقسیم ایک سنگین سانحہ ہوگی ۔ سری سری روی شنکر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ ریاست تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو ایک اچھی سوجھ بوجھ اور معاملہ فہمی کے ساتھ کام کیا جائے اور دونوں طرف سے فراخدلی کا مظاہرہ کیا جائے ۔ اگر آدھی سے زیادہ ریاست شعلوں میں جھلس رہی ہے تو پھر ایسی کوئی بھی تقسیم ایک سانحہ ہوگی ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ جب آندھراپردیش اسمبلی اکثریت کے ساتھ بل کو مسترد کرچکی ہے تو پھر اس پر جلد بازی کی نہیں بلکہ دوبارہ غور کی ضرورت ہوگی کیونکہ جلد بازی میں کیا جانے والا کوئی بھی کام بیکار اور رائیگاں ہوتا ہے ۔ وہ دراصل مرکزی جانب سے تلنگانہ بل کی جلد بازی کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیشکشی کا حوالہ دے رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT