Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / اکرام الدین کلیم قاتلانہ حملہ میں شدیدزخمی

اکرام الدین کلیم قاتلانہ حملہ میں شدیدزخمی

حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) اکرام الدین کلیم عرف کیپٹن کلیم پر آج رات دیر گئے مانصاحب ٹینک میں واقع ان کے الیگنس اپارٹمنٹ روبرو پولیس آفیسرس میس مانصاحب ٹینک میں بعض نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملہ میں کیپٹن کلیم کے جسم پر تلوار سے کئی ضربات پہنچائے گئے اور ان کے چہرے پر بھی گہری چوٹ لگی ہے، انہیں فوری کارپوریٹ دواخانہ منتقل کیا گیا۔ سب انسپکٹر ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن گوند سنگھ نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ پرانی خصومت کا نتیجہ ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ہمایوں نگر پولیس نے اس سلسلہ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ وہ آج نمائش سے اپنے گھر واپس ہوئے تھے ، پہلے سے وہاں موجود حملہ آوروں نے تیز دھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT