Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / اکرم کی نریندر مودی سے اپیل

اکرم کی نریندر مودی سے اپیل

کراچی، یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان کا کرکٹ بائیکاٹ ختم کر کے باہمی سیریز بحال کرنے میں کردار ادا کریں۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 2007ء کے بعد سے کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی گئی اور دونوں ملکوں کے درمیان رواں سال دسمبر میں یو اے ای میں سیریز ہونا ہے۔ تاہم پاکستان اس سیریز کیلئے ہندوستان کے جواب کا منتظر ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کو بنیاد بنا کر مجوزہ سیریز کو ٹالنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ 2008ء کے ممبئی حملوں کے بعد ہندوستان نے روایتی حریف سے تمام طرز کے کھیلوں کے روابط منقطع کر لئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT