Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / اکریساٹ اور یو اے ایس آر کے درمیان معاہدہ

اکریساٹ اور یو اے ایس آر کے درمیان معاہدہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس ، رائچور ( یو اے ایس آر ) اور اکریساٹ کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت معاہدہ عمل میں آیا ۔ اس معاہدہ کی رو سے یونیورسٹی رائچور کیمپس کرناٹک میں ایگری بزنس انکیوبیٹر (ABI) کے قیام میں مدد حاصل ہوگی ۔ اکریساٹ ایگری بزنس کے فروغ میں درکار مدد دے گی ۔ ڈاکٹر پی ایم سالمیت وائس چانسلر یو اے ایس آر نے معاہدہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکریساٹ کے ساتھ یو اے ایس آر کی شراکت داری سے علاقے میں ٹکنالوجی اور ایگری پر مبنی انٹر پرنیورشپ کی ترقی و فروغ کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے ۔ ڈاکٹر پیٹر کاربیری ڈپٹی ڈائرکٹر اکریساٹ نے کہا کہ اکریساٹ نے اس کے شراکت داروں کے ذریعہ ہندوستان اور آفریقہ میں ایگری بزنس انکیوبیٹرس کا کامیاب قیام عمل میں لایا ہے اور وہ امید کرتے ہیں اس نئے معاہدہ کے ذریعہ بھی کامیابی حاصل کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT