Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اکریساٹ فصل پیداوار میں اضافہ کے لیے چیف منسٹرس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ، ولیم ڈار

اکریساٹ فصل پیداوار میں اضافہ کے لیے چیف منسٹرس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ، ولیم ڈار

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سرمایہ کاری کیے گئے ہر ڈالر پر 70 امریکی ڈالر کے ایک ریٹرن انوسٹمنٹ کی کامیابی کے بعد اکریساٹ کی جانب سے فصل پیداوار میں اضافہ کے لیے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹرس کے ساتھ کام کیا جارہا ہے ۔ 42 ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے اکریساٹ کے ڈائرکٹر جنرل مسٹر ولیم ڈار نے بتایا کہ انہوں نے تین ماہ قبل چیف منسٹرس سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں 6 ملین ہیکڑس پر اچھی پیداوار ہوسکتی ہے اور یہ علاقے فصل پیداوار کے لیے موزوں ہیں ۔ مسٹر ولیم ڈار نے بتایا کہ اکریساٹ فصل پیداوار کی سطح میں اضافہ کے لیے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹرس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔ جیسا کہ انہوں نے کرناٹک میں کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT