Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / اکسائز ڈیوٹی کیخلاف جیولرس کی ہڑتال جاری

اکسائز ڈیوٹی کیخلاف جیولرس کی ہڑتال جاری

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صرافہ تاجرین نے طلائی زیورات پر ایک فیصد اکسائز ڈیوٹی سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر آج 37 ویں دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ اس کے علاوہ وہ صارفین کے 2 لاکھ روپئے سے زائد کی رقمی معاملت پر پیان کے لزوم کی بھی مخالفت کررہے ہیں۔ جیولرس کی ہڑتال کی تائید میں آج چندی گڑھ کے تاجرین نے بند منایا اور اپنی دکانات و تجارتی ادارے بند رکھے۔ چندی گڑھ بیوپار منڈل کے تحت مختلف تجارتی تنظیموں نے مل کر مرکزی زیرانتظام علاقہ میں صرافہ تاجرین کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا۔ ملک کے کئی حصوں بشمول چھوٹے ٹاؤنس میں بھی جیولری شاپس بند رہے۔ حکومت نے جیولرس کے مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے ایک پینل تشکیل دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT