اکشے کمار پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام

ممبئی۔/26ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی مجسٹریٹ کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے خلاف داخل کردہ ایک شکایت کی تحقیقات کرے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2012 میں بنائی گئی فلم میں ’’ کھلاڑی 786‘‘ کے ایک منظر میں مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ مجسٹریٹ آر کے کیسر ساگر اندھیری کورٹ نے اپنے احکام میں

ممبئی۔/26ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی مجسٹریٹ کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے خلاف داخل کردہ ایک شکایت کی تحقیقات کرے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2012 میں بنائی گئی فلم میں ’’ کھلاڑی 786‘‘ کے ایک منظر میں مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ مجسٹریٹ آر کے کیسر ساگر اندھیری کورٹ نے اپنے احکام میں کہا ہے کہ اداکار کے خلاف مناسب تحقیقات کی جائے اور متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ دی جائے۔ شکایت کنندہ نسیم بانو کے وکیل نے کہا کہ فلم کے ٹائٹل سے 786نکال دیا جائے کیونکہ یہ ایک خاص طبقہ کی مذہبی علامت تصور کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT