Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / اکمل 14مارچ کو عدالت میںطلب

اکمل 14مارچ کو عدالت میںطلب

لاہور ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاہور کی مقامی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل کے خلاف ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا مقدمہ واپس لینے کی درخواست خارج کر دی۔کرکٹر عمر اکمل کو چند دن پہلے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے معاف کر دیا گیا تھا۔ ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل اور وارڈن کے درمیان صلح ہو گئی ہے اس لئے مقدمہ خارج کر دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نے ریمارکس دیئے کہ ہیرو ہو یا زیرو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ صلح کے لئے عدالت میں پیش ہونا ہو گا۔ عدالت نے کرکٹر عمر اکمل کو 14 مارچ کو پیش ہو نے کی ہدایت کر دی۔

TOPPOPULARRECENT