Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اکون سبھروال نے جائزہ حاصل کرلیا

اکون سبھروال نے جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) سینئیر آئی پی ایس عہدیدار ڈاکٹر اکون سبھروال نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج کی حیثیت سے آج صبح جائزہ حاصل کرلیا ۔ 2001 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اکون سبھروال نے سابق میں اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ا ننت پور ، ورنگل اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشاکھاپٹنم کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی ۔ شہر حیدرآباد میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنٹرل زون اور ساؤتھ زون کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد انہیں جوائنٹ ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو ، کمانڈنٹ آرمڈ بٹالین ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر سردار ولبھ بھائی پٹیل پولیس اکیڈیمی کے حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا ۔ سال 2015 میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی حاصل کرنے کے بعد انہیں ڈائرکٹر ڈرگس کنٹرول اور ڈائرکٹر ایکسائز مقرر کیا گیا تھا ۔ حال ہی میں ہوئے بڑے پیمانے پر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلہ میں ڈاکٹر اکون سبھروال کو ڈی آئی جی حیدرآباد رینج مقرر کیا گیا اور انہیں نظام آباد رینج کی بھی زائد ذمہ داری دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT