Saturday , May 26 2018
Home / سیاسیات / اکھلیش ،مایاوتی اور لالو پرساد کو ممتابنرجی کی مبارکباد

اکھلیش ،مایاوتی اور لالو پرساد کو ممتابنرجی کی مبارکباد

کلکتہ، 14مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اترپردیش اور بہارکے ضمنی انتخاب میں سماجوادی اور بہوجن سماج وادی پارٹی اتحاد اور بہار لالو ۔کانگریس اتحادکی شاندار جیت پر مبارک باد پیش کی ہے ۔گورکھپور اور پھولپور لوک سبھا حلقے کے حتمی نتیجہ آنے سے قبل ہی ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اکھلیش یادو اور مایاوتی کو مبارک باد پیش کردیا۔سماج وادی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان اتحاد کے بعد ممتا بنرجی کی خصوصی دلچسپی سے بنگال میں نیا سیاسی منظر نامہ سامنے آنے کی امید بڑھ گئی ہے ۔ ممتا بنرجی نے بہار میں ارریہ لوک سبھا اور جہان آباد اسمبلی حلقہ میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی جیت پر آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کو مبارک باد دی ہے ۔بنرجی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر آج ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ”ارریہ اور جہان آباد سیٹ پر آر جے ڈی کی فتح لالو جی کو بہت بہت مبارک۔ یہ آر جے ڈی کی بڑی جیت ہے ”۔

TOPPOPULARRECENT