Saturday , April 21 2018
Home / ہندوستان / اکھلیش اور مایاوتی کی تصاویر والے ہورڈنگ آویزاں

اکھلیش اور مایاوتی کی تصاویر والے ہورڈنگ آویزاں

لکھنو 17 مارچ (سیات ڈاٹ کام ) گورکھپور و پھولپور لوک سبھا ضمنی انتخابات میں جیت سے پرجوش سماج وادی کارکنوں نے اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی صدر مایاوتی کی ایک ساتھ تصاویر والے ہورڈنگ لگا دیئے ہیں۔ایس پی دفتر کے نزدیک لگے ان ہورڈنگ پر اکھلیش یادو اور مایاوتی کے ساتھ ہی بی ایس پی کے بانی کانشی رام، ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی بھی تصاویر لگائی گئی ہیں۔ دونوں ضمنی الیکشن میں بی ایس پی نے ایس پی امیدواروں کی حمایت کی تھی۔ ایس لیڈر اُدے ویر سنگھ کا کہنا ہے کہ کارکن چاہتے ہیں کہ یہ اتحاد 2019تک چلے ۔ 2022ء میں بھی اتحاد ہو اور دونوں پارٹیاں مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دیں۔

TOPPOPULARRECENT