Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / اکھلیش سے ملاقات نہ ہونے پرمتاثرہ لڑ کی نے زہر پی لیا

اکھلیش سے ملاقات نہ ہونے پرمتاثرہ لڑ کی نے زہر پی لیا

لکھنو ۔ 9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عصمت ریزی کا شکار ایک لڑکی جو صرف اس لئے دل برداشت تھی کہ پولیس میں شکایت درج کروانے کے کئی روز بعد بھی خاطیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، اس نے وزیر اعلیٰ ا کھلیش یادو کی انتخابی ریالی کے دوران زہر پی لیا ۔ یہ واقعہ بجنور میں پیش آیا جہاں متاثرہ لڑکی ریالی کے دوران وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنا چاہتی تھی لیکن سیکوریٹی ارکان نے اسے روک دیا ۔ دریں اثناء لڑکی نے کوئی زہریلا سیال پی لیا جس کے بعد اسے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ متاثرہ لڑکی کا تعلق موضع تور پور سے ہے اور اس نے کچھ روز قبل خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کے روبرو احتجاجی دھرنا بھی دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT