Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / اکھنڈ بھارت کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے پر زور : آر ایس ایس

اکھنڈ بھارت کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے پر زور : آر ایس ایس

ناگپور 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے ملک کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک سے الگ ہوگئے حصوں کو دوبارہ متحد کرنے جدوجہد کریں تاکہ اکھنڈ بھارت کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا جاسکے ۔ انہوں نے یہاں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی بھی زمین بھارت سے الگ نہیں رہیگی ۔لوگوں کو ملک کی ایک ایک انچ زمین کا احترام کرنا چاہئے اسی وقت محبت ‘ امن اور ہم آہنگی کو فروغ مل سکتا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اکھنڈ بھارت کے خواب کو حقیقت کا روپ دیں۔

TOPPOPULARRECENT