Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / اکھیلیش حکومت کاشتکاروں کے مصائب کے بارے میں بے حس : بی جے پی

اکھیلیش حکومت کاشتکاروں کے مصائب کے بارے میں بے حس : بی جے پی

نئی دہلی ۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج اکھیلیش یادو حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاشتکاروں کے جذبات و احساسات سے ’’کھلواڑ‘‘ کررہی ہے اور ان کے مصائب کے بارے میں ’’بے حس‘‘ ہے۔ بی جے پینے ان کاشتکاروں کو فوری راحت رسانی کا مطالبہ کیا جن کی فصلیں غیر موسمی بارش کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہیں۔ بی جے پی نے سماج وادی پارٹی پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ حقیر رقم بطور راحت رسانی ادا کررہی ہے اور یہ انتہائی بدبختانہ ہے کہ 63 روپئے اور 100 روئے کے چیک بھی کاشتکاروں کے حوالہ کئے جارہے ہیں۔ یہ ایک طرح سے ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ فصل کی تباہی سے مصائب کا شکار کاشتکاروں کیلئے ریاست یوپی میں وزیراعظم نریندر مودی نے دیڑھ گنا رقم بطور راحت رسانی منظور کی تھی۔ اکھیلیش یادو حکومت نے نااہلی اور بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے اور عوام سے بالکل کٹ کر رہ گئی ہے۔ بی جے پی کے قومی سکریٹری شری کانت شرما نے ریاست یو پی میں جنگل راج ہونے کا ادعا کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عہدیدارزبرداست نقصان سے پریشان کاشتکاروں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ مرکزی وزراء تباہی کا شکار یو پی اے کے علاقوں کا دورہ کررہے ہیں جبکہ سرکاری عہدیدار ایرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT